بلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر افتخار شالوانی کو ناکام بنانے کیلئے کراچی کو اندھیروں میں ڈبودیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KMC officials plunge Karachi into darkness

کراچی :بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انجینئرنگ کے ذیلی محکمے الیکٹریکل کے سربراہ طارق انصاری اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ انجینئرنگ اقتدار احمد نے کراچی میں اندھیر نگری مچادی ۔

شہر کی 60 فیصد اسٹریٹ لائٹس بند ہیں ، میئر کراچی کے جاتے ہی شہر میں اندھیر نگری کو ایڈ منسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کے خلاف سازش قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ افسران کا ایک گروپ ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ناکام ظاہر کرنے کے لیے اپنے شعبوں میں شہریوں کے لیے مشکلات کھڑی کر کے افتخار شالوانی کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔

شہر میں بجلی موجود ہونے کے باوجود متعدد مرکزی سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس بند ہونےسے سڑکیں تاریکی میں ڈوبی رہتی ہیں، ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود اسٹریٹ لائٹیں روشن نہیں کی جا رہیں۔

محکمہ انجینئرنگ کے ایم سی کے افسران مبینہ طور پر جان بوجھ کر ان بند اسٹریٹ لائٹس کو روشن کرنے پر توجہ نہیں دے رہے، اکثر مقامات پر اسٹریٹ لائٹس طویل فاصلے تک سلسلہ وار بند ہیں جن میں صرف برقی کنکشن کا مسئلہ ہے۔

تار ملا کر کنکشن بحال کر دیے جائیں تو ایک ہی سڑک کے کنارے لگی سلسلہ وار اسٹریٹ لائٹس کو چند منٹ میں روشن کیا جا سکتا ہے۔

شہر کی مرکزی شاہراہوں جن میں یونیورسٹی روڈ، شاہرہ پاکستان، کورنگی روڈ، شاہ فیصل سے کورنگی جانے والی سڑک، سہراب گوٹھ تا نیو کراچی جانے والی سڑک پر مختلف مقامات سے،لیاقت آباد ،اسٹیڈیم روڈ تک، لیاری، سمیت شہر کے مختلف انڈر پاسز، درجنوں پلوں پر اسٹریٹس لائٹس بند ہیں۔

مزید پڑھیں: کے ایم سی، محکمہ باغات کا مالی افسر بن بیٹھا،سرکاری گاڑی کا بے دریغ استعمال

اس حوالے سے محکمہ الیکٹریکل کے سربراہ طارق انصاری سے جب ایم ایم نیوز نے رابطہ کیا تو انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ بہت مسائل ہیں اور کچھ چیزوں کی کمی ہے جسکے باعث ہم اسٹریٹ لائٹس روشن کرنے سے قاصر ہیں ، اس حوالے سے جب ان سے پوچھا گیا کہ کن چیزوں کی کمی ہےتو انہوں نے کہا کہ یہ میں آپ کو نہیں بتا سکتا۔

Related Posts