کراچی کے علاقے کورنگی میں لڑکی کی محبت میں دوست کو قتل کرنے والے ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا جس کے بعد عدالت کے حکم پر پولیس نے ملزمان کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس کو حقیقت سے دور رکھنے کیلئے واقعے کو موبائل اسنیچنگ کی واردات ظاہر کیا، تاہم واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔
جرم پر ملزمان سے تفصیلی تفتیش کی گئی جس کے بعد آج عدالت میں پیشی کے دوران معزز جج نے حکم دیا کہ پولیس جائے وقوعہ کا دورہ کرے تاکہ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آ سکیں۔ عدالت کے حکم پر آج زمان ٹاؤن انوسٹی گیشن پولیس نے ملزمان کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا جس پر علاقہ مکین مشتعل ہو گئے۔
پولیس نے مشتعل علاقہ مکینوں کے ہجوم سے ملزمان کو بچاتے ہوئے واقعے کی تفصیلات پوچھیں۔ ملزمان نے کورنگی میں جائے وقوعہ کی نشاندہی کی اور واقعے کے متعلق مختلف سوالات کے جواب دئیے۔ مقتول منیب عریبہ نامی ملزمہ سے تعلقات رکھتا تھا جو پولیس کی حراست میں ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل کورنگی زمان ٹاؤن میں 2ستمبر کوقتل ہونے والے منیف کے قتل میں ملوث خاتون سمیت تینوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تو پولیس متحرک ہوئی اور کامیاب کارروائی کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
قتل کی اس واردات کو پولیس پہلے ڈکیتی کی واردات سمجھتی رہی لیکن سی سی ٹی وی کے مناظر سامنے آنے پر واضح ہوا کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے موبائل چھیننے کا ڈرامہ رچایا،پولیس حکام نے گزشتہ روز ملزم نعمان اور شاہ رخ کی گرفتاری کی تصدیق کی۔
مزید پڑھیں: کورنگی میں لڑکی کی محبت میں اپنے دوست کو قتل کرنے والے گرفتار