اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی ملیکا بخاری نے پی ٹی آئی حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر ڈیرہ غازی خان سے منتخب ہونے والی وفاقی وزیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرتاج گل وزیر کی جیت وزیرِ اعظم کی کامیابی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی ملیکا بخاری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا نظریہ اور جنگ کامیاب رہی۔ زرتاج گل وزیر نے ڈیرہ غازی خان میں فرسودہ سیاست کو شکست دی۔
رکنِ قومی اسمبلی ملیکا بخاری نے کہا کہ زرتاج گل وزیر کی کامیابی وزیرِ اعظم عمران خان کے نظرئیے اور جدوجہد کی جیت ہے۔ زرتاج گل وزیر نے ثابت کیا کہ عوام خواتین کو جتوا سکتے ہیں۔
ملیکا بخاری نے کہا کہ زرتاج گل وزیر کی جیت سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک کے عوام خواتین کو براہِ راست الیکشن کے ذریعے منتخب کرکے اقتدار کے ایوانوں میں لانے کیلئے تیار ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما ملکیکا بخاری نے یہ بات وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر کے پیغام کے جواب میں کہی۔ زرتاج گل وزیر کے مطابق ڈیرہ غازی خان دہائیوں سے سرداروں کی ظالمانہ حکمرانی کے تلے دبا ہوا تھا۔
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان سے کسی نہتی خاتون کا جیتنا جس کے پاس صرف تبدیلی کا ولولہ اور لیڈر کا ویژن تھا، اللہ کی برکت سے ممکن ہوا۔ عوام سے کیے گئے وعدے نبھائیں گے۔
@ImranKhanPTI true ideologues & warriors .Seeing @zartajgulwazir beat dynastic politics in DG Khan was a win for PM Imran Khan's ideology & struggle. She proved, that the ppl of this country are ready & willing to elect women by direct elections. #JeetHoiInsafKi https://t.co/2vgeVkEvW3
— Maleeka Ali Bokhari (@MalBokhari) July 24, 2020