پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 28 ہزار474 افراد متاثر، 4 ہزار 712 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

coronavirus claims more 50 lives in pakistan

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 28ہزار474 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4ہزار 712 ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 3 ہزار 191نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 93مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک13 لاکھ98ہزار 352ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد25ہزار527ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

سندھ میں کورونا وائرس کے92 ہزار306، پنجاب میں 81ہزار 317، خیبرپختونخوا میں 27ہزار 843، بلوچستان میں 10ہزار 766، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 288، گلگت بلتستان میں1 ہزار 545جبکہ اسلام آباد میں 13 ہزار 409کیسز کی تصدیق ہوئی۔

 پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر93ہزار 932فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ1 لاکھ 29ہزار 830افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 736افراد صحتیاب ہوئے۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 1 ہزار 871افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 1 ہزار 501افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار20،آزاد کشمیر میں 35، گلگت بلتستان میں 28، اسلام آباد میں134 جبکہ بلوچستان میں 123افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:سب سے زیادہ کورونا سندھ میں پھیلا۔شہباز گِل

Related Posts