مافیا کا پیچھا چھوڑ دوں تو سب اچھا ہو جائے گا، وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ انتخابات میں وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ کس کس نے دھوکا کیا؟ نام سامنے آگئے
سینیٹ انتخابات میں وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ کس کس نے دھوکا کیا؟ نام سامنے آگئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا،اس موقع پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن روز حکومت ختم ہونے کے بیانات دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، اپنی مدت پوری کرے گی۔کرپٹ عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ مافیا کا پیچھا چھوڑ دوں تو سب اچھا ہو جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن حکومت پر تنقید کرتی ہے جو تیس سال حکومت کر چکی اور عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، انہوں نے کہا کہ اس ملک کو صرف اور صرف تحریک انصاف ہی بدل سکتی ہے۔یہ لوگ ملک کو تباہی کے دہانے پر لے کر آئے، میں ان سے ہاتھ نہیں ملا سکتا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بہت پہلے کہہ دیا تھا کہ مشکل وقت آئے گا، تو یہ سب اکٹھے ہوں گے۔ یہ عوام کے مفاد میں نہیں، اپنی کرپشن کے دفاع کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔یہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ناکام ہوں گے۔

وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ ہماری پارٹی میں کسی کا بھی کسی سے اختلاف نہیں ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں، انہوں نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں مجبوراً مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر معاشی اہداف، مشکلات اور کورونا کی صورتحال میں ملک کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی۔ انہوں نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے، اس میں سب کو اظہار رائے کی آزادی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا صورتحال کے پیش نظر ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کم ہوئیں۔ اب انشاء اللہ تمام پی ٹی آئی اور اتحادی ارکان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں اور شدید مالی مشکلات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ دیا۔

واضح رہے کہ ارکان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر وزیراعظم کے سامنے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوالات اٹھائے اور کہا کہ اچانک قیمتیں بڑھانے سے عوامی حلقوں میں تنقید ہو رہی ہے۔

اس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول مہنگا ہونے کے باوجود ہم نے قیمت کم بڑھائی۔ پاکستان خطے میں سب سے سستا پٹرول فروخت کرنے والا ملک ہے۔

Related Posts