پاکستان کرکٹ ٹیم کا 31 رکنی دستہ مانچسٹر پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے انگلینڈ پہنچ گئی، واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ سے تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلئے مانچسٹر پہنچ گئی۔قومی ٹیم کو کورونا وباء سے بچنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر کو یقینی بنا کر طیارے سے باہر لایا گیا،

پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی منزل ووسٹر شائر ہے،جہاں وہ 14روز کے لئے قرنطینہ میں رہے گی، ٹیم میں 20 کھلاڑی اور 11 کوچنگ سپورٹ اسٹاف کے ارکان شامل ہیں۔ پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور ان کی اہلیہ بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔بولنگ کوچ وقاریونس سڈنی سے انگلینڈ پہنچ کر ٹیم کو جوائن کریں گے۔