کراچی : پاکستان میں ناول کورونا وائرس سے مزید 28 اموات کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 514 ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں میں 548 کیس رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی ملک گیر تعداد 22 ہزار 49 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں سندھ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے ، اس کے بعد پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان متاثرین میں شامل ہیں۔
اب تک پنجاب میں 8ہزار133 کورونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ، سندھ میں 8ہزار189 ، خیبرپختونخوا میں 3ہزار499 ، بلوچستان میں 1ہزار321 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد میں 464 ، گلگت بلتستان میں 372 اور آزادکشمیر میں 71 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے،کورونا وائرس سے بازیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد اب 5ہزار801 ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کی جائے گی ، تمام شعبوں کے لئے احتیاطی تدابیر پر مبنی معیاری آپریٹنگ طریقہ کار تیار کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا عید الفطر پر گلے ملنے اور مصافحہ کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ