برطانیہ کورونا وائرس سے متاثر چوتھا بڑا ملک بن گیا، 26 ہزار 771 افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانیہ کورونا وائرس سے متاثر چوتھا بڑا ملک بن گیا، 26 ہزار 771 افراد ہلاک
برطانیہ کورونا وائرس سے متاثر چوتھا بڑا ملک بن گیا، 26 ہزار 771 افراد ہلاک

لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث 26 ہزار 771 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں یوکے امریکا، اسپین اور اٹلی کے بعد چوتھا بڑا ملک بن گیا ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی اموات بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔

ملک میں 22 مارچ کے بعد کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں تیزی آ گئی۔ 25 مارچ تک 877 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 21 اپریل تک 20 ہزار 223 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر لقمۂ اجل بن گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 32 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی  جبکہ 674 مزید افراد کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد جان کی بازی ہار گئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل   کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں33لاکھ 8ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ 34ہزار سے زائد افراد  ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 33لاکھ8ہزار233افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے18فیصد (2لاکھ34ہزار105) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 33 لاکھ 8 ہزار افراد متاثر ہو گئے

Related Posts