ریاض میں آج کیا ہونے والا ہے؟ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی اعلیٰ قیادت ایک میز پر

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی سول و عسکری قیادت پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد آج ریاض میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اہم سہ فریقی اجلاس میں شرکت کرے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شامل ہیں۔

مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت ہونے والے اجلاس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف جنرل اسٹاف شرکت کریں گے، جبکہ خطے کی تازہ صورتحال اور دفاعی تعاون پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس ایسے وقت میں ہورہا ہے جب یمن کی سعودی حمایت یافتہ حکومت نے حوثیوں کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کا اعلان کیا ہے۔ اسحاق ڈار کے مطابق ایران نے حوثیوں کے ساتھ سیاسی رابطے کی تجویز دی ہے، جس پر ریاض اجلاس میں بھی غور کیا جائے گا۔

ترک وفد میں وزیر خارجہ حاکان فیدان، وزیر دفاع یشار گولر اور چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلچوک بائراکتاراوغلو شامل ہوں گے۔

ترک وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں خطے کی حالیہ صورتحال اور تینوں ممالک کے دفاعی اتحاد کو مزید ادارہ جاتی شکل دینے سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

Related Posts