بلوچستان کے سرحدی شہر چمن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے ارتعاش سے شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔
زلزلے کی نگرانی کرنے والے قومی ادارے کے مطابق، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز چمن کے قریب ہی واقع تھا۔
اچانک آنے والے ان جھٹکوں کے باعث لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر کھلے آسمان تلے نکل آئے اور کچھ دیر تک خوف کا عالم رہا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے اس واقعے میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان یا املاک کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








