میر رضا کیس: پردے کے پیچھے کیا ہو رہا ہے؟ ڈاکٹر سمیہ نے اصل حقیقت واضح کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

کراچی کے نوجوان مقتول تاجر میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ نے ہراسانی اور مبینہ منفی مہم کے خلاف شکایت جمع کروا دی۔

ڈاکٹر سمیہ نے اپنی شکایت میں موقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ کی جانب سے ان کی نجی گفتگو کے ایڈٹ شدہ حصے مبینہ طور پر لیک کیے گئے جن کے ذریعے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

 

شکایت کے مطابق نجی گفتگو کے بعض حصے مبینہ طور پر مخصوص میڈیا چینلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو بھی فراہم کیے گئے جس کے باعث گفتگو کے حوالے سے مختلف تاثر پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا کہنا ہے کہ نجی گفتگو کو اصل سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے جانے سے میر رضا کیس کے بنیادی معاملے سے توجہ ہٹ سکتی ہے۔

انہوں نے جوڈیشل کمیشن کو یہ بھی پیشکش کی ہے کہ اگر اجازت دی جائے تو وہ ڈاکٹر اسامہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا مکمل ریکارڈ کمیشن کے سامنے پیش کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ مکمل پس منظر اور اصل صورتحال واضح ہوسکے۔

Related Posts