بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کے لیے 6 افراد کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو جمع کروا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقاءکے ناموں کی فہرست چوہدری اویس یونس کی جانب سے جیل حکام کے حوالے کی گئی ہے جس میں مجموعی طور پر 6 افراد کے نام شامل ہیں۔
جمع کروائی گئی فہرست کے مطابق غلام فاروق اعوان، سہیل گردیزی، ضیاء اللہ خان، عبید کاظمی، فرزانہ سفیر اور عاصمہ راجہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے لیے ناموں کی فہرست جیل انتظامیہ کو موصول ہوگئی ہے جبکہ ملاقات سے متعلق حتمی انتظامات اور اجازت کا معاملہ جیل حکام کے طے کردہ طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے خواہشمند افراد کی فہرست جمع ہونے کے بعد اب جیل انتظامیہ کی جانب سے ملاقات کے حوالے سے مزید کارروائی متوقع ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








