کراچی والوں کو اب لائن میں پانی ملے گا! پپری پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کا مسئلہ حل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پپری پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال ہونے کے بعد کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے شہر کو پانی کی فراہمی دوبارہ شروع کردی۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک نے پپری پمپنگ اسٹیشن کی بجلی تقریباً ساڑھے چار گھنٹے کی بندش کے بعد بحال کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی معطل رہنے کے باعث کراچی کو تقریباً 35 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

بجلی بحال ہونے کے بعد واٹر کارپوریشن نے پپری پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی ترسیل کا عمل دوبارہ شروع کردیا ہے جس کے نتیجے میں شہر کو پانی کی فراہمی معمول پر لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق پمپنگ اسٹیشن کی بجلی کی بندش کے باعث پیدا ہونے والی پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے فراہمی کے نظام کو بحال رکھنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

Related Posts