پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جاتے ہوئے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں برادر ملکوں کے درمیان سفارتی (ڈپلومیٹک) اور سرکاری (آفیشل) پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے ویزے کی شرط کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تاریخی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کی تقریب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے سائیڈ لائنز پر منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ایک اہم ملاقات بھی ہوئی جس میں دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ویزا استثنیٰ کے اس معاہدے پر باضابطہ دستخط کیے۔ اس اہم پیش رفت کا اعلان نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سعودی وزیر خارجہ اور میرے بھائی شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ مل کر اس معاہدے کو حتمی شکل دینا دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔
Pleased to announce that on the sidelines of #UNGA2026,
I signed today with my brother, His Highness Prince Faisal bin Farhan @FaisalbinFarhan, the “Agreement between Islamic Republic of Pakistan and Kingdom of Saudi Arabia on the abolition of visa requirements for holders of… pic.twitter.com/9w1F2z41f5— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) September 21, 2026
پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق اس اقدام سے دونوں برادر ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی وفود کی آمدورفت، سرکاری دوروں اور ادارہ جاتی روابط کو انتہائی سہولت اور پزیرائی ملے گی۔ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ دوطرفہ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور عوامی سطح پر رابطوں کو وسعت دینے کی سمت میں ایک فیصلہ کن قدم ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








