کے الیکٹرک نے مرمتی کام کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ بجلی کی فراہمی 23 اگست 2026 کو مختلف اوقات میں معطل رہے گی۔
کے الیکٹرک کے مطابق مینٹیننس شٹ ڈاؤن کے تحت متعدد فیڈرز پر بجلی کی بندش کی جائے گی تاکہ ضروری مرمتی کام مکمل کیے جا سکیں۔
بجلی بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں عبداللہ موڑ، گلوبل سٹی، کاوش کراؤن، لیاری فائر بریگیڈ، محمود آباد اے بی سی، مون نیٹ، پارچہ ٹیکسٹائل، پیچز ون، شفیق ٹو، اسٹار ٹیکسٹائل، سرجانی ٹیلی ایکسچینج اور وے واٹر شامل ہیں۔

شیڈول کے مطابق بعض علاقوں میں بجلی کی بندش صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جبکہ بعض علاقوں میں صبح 8 بج کر 59 منٹ سے شام 5 بج کر 59 منٹ تک جاری رہے گی۔
کے الیکٹرک نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ مرمتی کام کے دوران تعاون کریں اور بجلی کی بحالی کے اوقات میں معمولی تبدیلی ممکن ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








