بلوچستان اور کشمیر آزاد ہوں گے! پیپلز پارٹی کی خواجہ سراء کونسلر کے پاکستان مخالف نعرے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

کراچی سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ٹکٹ پر خواجہ سراؤں کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی سٹی کونسلر شہزادی رائے کی ریاست مخالف مظاہروں میں شرکت کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر میں شہزادی رائے کو مظاہرین کے ساتھ دیکھا ہے جہاں وہ کمشیری جھنڈے لپیٹے ہوئے پلے کارڈز تھامے ہوئے ہیں جن پر بلوچ سے کشمیریوں تک، سب آزاد ہوں گے۔ اگر لاپتہ ملے تو بلیک ویگو چیک کریں جیسے نعرے لکھے ہوئے ہیں۔

Image

ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پیپلز پارٹی کا اصلی اور دوغلا چہرہ ہے اور کراچی سے پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والی کونسلر کا ریاست مخالف مظاہروں میں پیش پیش ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پارٹی کس قسم کے ایجنڈے کو فروغ دے رہی ہے۔

پوسٹ میں سوال اٹھایا گیا کہ ایک طرف اقتدار کے مزے اور دوسری طرف ریاست کی بنیادیں کھوکھلی کرنے والوں کی پشت پناہی؟ عوام اب سمجھتے ہیں کہ ان تحریکوں کو کہاں سے فنڈنگ اور سرپرستی مل رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کو ملک دشمن عناصر کی نرسری قرار دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ واضح کریں کہ کیا ریاست کے خلاف سازشیں کرنا ان کا منشور ہے۔

ایک اور پوسٹ میں انہیں کراچی سے خواجہ سراؤں کی نشست پر پی پی پی کے ٹکٹ پر کونسلر بتاتے ہوئے کہا گیا کہ ریاست کے خلاف مظاہرے کہاں سے ترتیب اور فنانس ہو رہے ہیں اسے سمجھنے کے لیے کسی خاص تحقیق کی ضرورت نہیں۔

شہزادی رائے 2023 میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) سٹی کونسل میں خواجہ سراؤں کی مخصوص نشست پر پی پی پی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والی پہلی خواجہ سرا کونسلر تھیں اور وہ خواجہ سراؤں کے حقوق کی کارکن کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ پی پی پی پر تنقید کی جا رہی ہے جبکہ پارٹی کی طرف سے اب تک اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Related Posts