پیپلز پارٹی کے گورنر پنجاب سلیم حیدر کا بھانجا جعلی ہاؤسنگ اسکیم فراڈ میں گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

اسلام آباد پولیس نے عوام کو پلاٹس کا جھانسہ دے کر اربوں روپے کے مبینہ فراڈ کے الزام میں جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی ہاکس ملبورن (Hawks Melbourne) کے مالک سردار حیدر علی کو گرفتار کرلیا۔ سردار حیدر علی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے سگے بھانجے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم سردار حیدر علی پر الزام ہے کہ اس نے ہاکس ملبورن ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر شہریوں سے بھاری رقوم وصول کیں۔ اس معاملے پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

صحافی اسرار احمد راجپوت نے اپنے ایکس ہینڈل پر دعویٰ کیا ہے کہ ہاکس ملبورن ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے میں شہریوں سے فراڈ کیا گیا اور ملزم نے اپنی سیاسی رشتہ داری کا حوالہ دے کر اثر و رسوخ استعمال کرنے کی کوشش کی۔

اسرار احمد راجپوت نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی افتتاحی تقریب کی ہے جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر شریک ہوئے تھے۔

اس معاملے پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سردار حیدر علی کا موقف سامنے نہیں آیا جبکہ الزامات کا حتمی فیصلہ قانونی کارروائی کے بعد ہوگا۔

Related Posts