راولپنڈی کے علاقے نیو ٹاؤن میں ایک غیر ملکی خاتون اور ٹیکسی ڈرائیور کے درمیان مبینہ طور پر ٹیکسی کے کرائے کے تنازع نے اس وقت شدت اختیار کر لی جب دونوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شروع ہوگیا۔خاتون کی جانب سے ڈرائیور پر مبینہ تشدد اور دھمکیوں کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں سید پور روڈ، پنڈوڑا بازار کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک افریقی خاتون اور ٹیکسی ڈرائیور کے درمیان سفر کے کرائے کے معاملے پر بحث شروع ہوئی جو بعد ازاں جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔
راولپنڈی تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں افریقن خاتون کا مبینہ طور ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد
سید پور روڈ پنڈوڑا بازار میں ایک غیر ملکی افریقن خاتون اور ٹیکسی ڈرائیور کے درمیان مبینہ طور پر کرائے کے تنازع پر تلخ کلامی اور جھگڑا
عینی شاہدین کے مطابق خاتون نے مبینہ طور پر… pic.twitter.com/DUhZnRZZOt
— Israr Ahmed Rajpoot (@ia_rajpoot) July 20, 2026
عینی شاہدین کے مطابق خاتون نے مبینہ طور پر ٹیکسی ڈرائیور سے مختلف مقامات پر سفر کیا تاہم منزل پر پہنچنے کے بعد کرایہ ادا کرنے سے انکار کر دیا۔گواہوں کا کہنا ہے کہ اس دوران خاتون نے ڈرائیور کے ساتھ مبینہ طور پر بدتمیزی، گالم گلوچ اور دھمکیاں بھی دیں تاہم کچھ افراد کا کہنا تھا کہ ٹیکسی ڈرائیور نے زیادہ کرایہ مانگا تھا جس پر خاتون آپے سے باہر ہوگئیں۔
واقعے کے وقت موجود مقامی تاجروں نے صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے مداخلت کی اور دونوں فریقین کے درمیان معاملہ ختم کروایا۔ تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹیکسی ڈرائیور کو ایک ہزار روپے کرایہ ادا کیا تاکہ معاملہ فوری طور پر حل ہو سکے تاہم اس حوالے سے قانونی کارروائی یا پولیس کا موقف سامنے نہیں آیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








