سندھ ہائی کورٹ کا یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کیس میں بڑا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

متنازع یوٹیوبر رجب بٹ، فائل فوٹو
متنازع یوٹیوبر رجب بٹ، فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف درج شعائر اسلام کی توہین کے مقدمے میں سزا کے خاتمے اور مقدمہ ختم کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں آئی جی سندھ کو ہدایت جاری کی ہے کہ مقدمے کی تفتیش جلد از جلد مکمل کی جائے اور تحقیقات کے عمل کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ اگر تفتیشی افسر کو تحقیقات کے دوران ملزم کے خلاف کوئی قابلِ ذکر ثبوت دستیاب نہ ہو تو اس حوالے سے فوری طور پر متعلقہ عدالت کو رپورٹ پیش کی جائے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہائی کورٹ کی ہدایات پر تین ہفتے کے اندر عملدرآمد کیا جائے، جبکہ اس سے قبل فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جو اب جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف کراچی کے حیدری مارکیٹ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمہ ریاض سولنگی ایڈووکیٹ کی جانب سے درج کرایا گیا تھا، جس میں شعائر اسلام کی توہین سے متعلق دفعات شامل کی گئی ہیں۔

عدالتی فیصلے کے بعد مقدمے کی تفتیش کا عمل جاری رہے گا اور آئندہ کارروائی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔

Related Posts