گرفتار ملزم کا کراچی والوں کی 150 بائیکیں چھیننے اور 1200 چوری کرنے کا اعتراف

تازہ ترین

تازہ ترین

گرفتار ملزم امتیاز سولنگی، فوٹو ایم ایم بہ ذریعہ اے آئی
گرفتار ملزم امتیاز سولنگی، فوٹو ایم ایم بہ ذریعہ اے آئی

پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے شہر میں موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم امتیاز سولنگی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ 6 سال سے موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کے دھندے میں ملوث تھا۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے کراچی کے شہریوں سے تقریباً 150 موٹر سائیکلیں چھینی ہیں، جبکہ 1200 موٹر سائیکلیں چوری کیں۔

ملزم کے مطابق وہ چوری شدہ موٹر سائیکلیں مختلف ڈیلرز کو فروخت کرتے تھے۔ اس نے انکشاف کیا کہ اس کے ساتھ کئی افراد پر مشتمل گروہ کام کرتا ہے اور وہ ہر دوسرے دن ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔

گرفتار ملزم نے مزید بتایا کہ وہ اے ٹی ایم مشینوں سے متعلق 7 وارداتوں میں بھی ملوث رہا، جبکہ مزاحمت کرنے والے افراد کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ڈکیتی اور چوری کے 10 مقدمات درج ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ گروہ کے دیگر افراد اور چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگایا جاسکے۔

Related Posts