رانا ثناء اللہ نے خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے قومی اسمبلی میں قرآن مجید اٹھا لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پر کچھ کیا ہی نہیں، رانا ثنا اللہ
پی ٹی آئی نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پر کچھ کیا ہی نہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سابق وزیر قانون پنجاب اور موجودہ رکنِ قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے اسمبلی سیشن کے دوران قرآن پاک اٹھا لیا اور بد دُعائیں بھی دیں۔

وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران جب رانا ثناء اللہ کے اظہارِ خیال کی باری آئی تو انہوں نے منشیات برآمدگی کیس کو جھوٹا قرار دینے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا۔

اظہارِ خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں افغان شہریوں کے ساتھ مل کر کوئی منشیات کا نیٹ ورک چلا رہا ہوں، اگر کوئی افغانی گرفتار کیے گئے ہیں تو پیش کرکے میرا ان سے تعلق ثابت کریں۔ 

رکنِ قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یکم جولائی کو مسلم لیگ (ن) نے میٹنگ بلائی جس میں شرکت کے لیے مجھے لاہور جانا تھا، مجھے لاہور جاتے ہوئے سفر کے دوران گرفتار کیا گیا۔ منشیات برآمدگی کا کیس بے بنیاد ہے۔

سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے قرآنِ پاک ہاتھ میں اٹھا کر کہا کہ سیاسی میدان میں کام کے دوران اگر کسی منشیات فروش کی سفارش کی ہو تو دُعا کرتا ہوں مجھ پر اللہ کا قہر نازل ہو۔

سینئر ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے منشیات برآمدگی کیس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں مجھ سے کوئی سوال و جواب نہیں کیے گئے، کوئی ویڈیو موجود ہے تو قومی اسمبلی میں پیش کی جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی میں زینب الرٹ بل  متفقہ طور پر  منظور کر لیا گیا۔ بل وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے پیش کیا۔

بچوں کے حقوق کے تحفظ اور جرائم کے انسداد کے لیے زینب الرٹ جوابی ردِ عمل و بازیابی ایکٹ 2019ء بل کو اراکینِ قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی میں زینب الرٹ بل متفقہ طور پرمنظور 

Related Posts