واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری! آمدن بڑھانے والا فیچرز متعارف کرانے کا منصوبہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

WhatsApp set to introduce monetization tools for businesses
ONLINE/ FILE PHOTO

میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی کاروباری اداروں کے لیے ایسی نئی سہولیات متعارف کرانے جا رہی ہے جو انہیں اس پلیٹ فارم کے ذریعے آمدن حاصل کرنے کے قابل بنائیں گی۔

آنے والے مہینوں میں اپ ڈیٹس نامی ٹیب کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کے قابل بنایا جائے گا۔ اس ٹیب کے ذریعے صارفین پہلے ہی کاروباری اداروں، میڈیا چینلز اور مشہور شخصیات کی پوسٹس فالو کرتے ہیں تاہم اب میٹا اس فیچر کو آمدن کا ذریعہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس منصوبے کا مرکزی نکتہ ایک نیا سبسکرپشن ماڈل ہے جس کے تحت چینل ایڈمنز اپنے فالوورز کو خصوصی مواد مہیا کر سکیں گے جس کے بدلے میں وہ ماہانہ بنیادوں پر سبسکرپشن فیس وصول کریں گے۔

میٹا کی وائس پریذیڈنٹ آف پراڈکٹ مینجمنٹ، نکِیلا سری نواسن کے مطابق یہ فیچر چینل مالکان کو یہ سہولت دے گا کہ وہ اپنے سب سے متحرک فالوورز کو مخصوص اور بروقت اپ ڈیٹس فراہم کریں اور اسی دوران آمدن بھی حاصل کریں۔

ترجمان میٹا نے وضاحت کی ہے کہ واٹس ایپ چینلز تک عمومی رسائی بدستور مفت رہے گی تاہم ایڈمنز کو اجازت دی جائے گی کہ وہ ایک مقررہ قیمت کی حد میں رہتے ہوئے سبسکرپشن فیس چارج کر سکیں۔

سبسکرپشن کے علاوہ چینل مالکان کو پوسٹس کو پروموٹ کرنے اور میٹا کے ایڈز منیجر کے ذریعے اشتہارات چلانے کی بھی سہولت میسر ہو گی۔

فیس بک اور انسٹاگرام کی طرح یہ ٹول کاروباری اداروں کو اپنی مارکیٹنگ حکمت عملی کے مطابق اشتہاری بجٹ ترتیب دینے کی اجازت دیتا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے ہی کئی کاروباری ادارے صارفین سے رابطہ مضبوط بنانے کے لیے واٹس ایپ کا استعمال کر رہے ہیں۔

مئی میں شائع ہونے والے ایک سروے کے مطابق معروف ریٹیل برانڈز جیسے جان لیوس ، نیکسٹ ، بی اینڈ کیو اور ایم اینڈ ایس اس پلیٹ فارم کو بڑھتی ہوئی صارف توقعات کو پورا کرنے کے لیے اکثر اوقات چیٹ بوٹس کے ذریعے استعمال کر رہے ہیں۔

Related Posts