ایسا موقع بار بار نہیں ملتا! اسلام آباد کے یہ تجارتی پلاٹس آج نیلام، حصہ لینے کا طریقہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

These commercial plots in Islamabad will be auctioned today and tomorrow
FILE PHOTO

وفاقی حکومت کے ملازمین کی ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے اسلام آباد کے اہم سیکٹرز G 13 اور G 14 میں تجارتی پلاٹس کی شاندار نیلامی آج 18 جون سے شروع ہو کر کل 19 جون 2025 تک جاری رہے گی،یہ نیلامی سیکٹر E 11 میں واقع آورا گرانڈے میں منعقد کی جا رہی ہے۔

یہ خصوصی نیلامی سرمایہ کاروں کے لیے ایک سنہری موقع فراہم کر رہی ہے، جہاں وہ قیمتی تجارتی پلاٹس میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

ہاؤسنگ اتھارٹی نے اس نیلامی کو شفاف اور منصفانہ بنانے کے لیے تمام انتظامات انتہائی احتیاط اور مکمل تیاری کے ساتھ کیے ہیں۔

سرمایہ کاروں، تعمیراتی کمپنیوں، اور کاروباری اداروں کو خاص طور پر مدعو کیا گیا ہے تاکہ وہ ان مرکزی تجارتی مقامات پر سرمایہ کاری کا فائدہ اٹھا سکیں۔

نیلامی میں جن پلاٹس کو پیش کیا جا رہا ہے ان میں سیکٹر G 13/3 کے بازار نمبر 5 میں چار تجارتی پلاٹس، بازار نمبر 6 میں دو تجارتی پلاٹس، سیکٹر G 14/3 کے بازار نمبر 1 میں پانچ تجارتی پلاٹس، سیکٹر G 14/2 کے بازار نمبر 1 میں بھی پانچ تجارتی پلاٹس، G 14 مرکز میں سات تجارتی پلاٹس اور سیکٹر G 13/4 میں ایک مکسڈ یوز اپارٹمنٹ پلاٹ شامل ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے اس نیلامی میں گہری دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی کی صلاحیت خصوصاً اس کی متحرک آبادی اور بڑھتی ہوئی رہائشی ضروریات کو اجاگر کرتے ہوئے تعاون اور شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔

خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ہاؤسنگ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ایک “ون ونڈو سیل” قائم کر دیا گیا ہے، جہاں تمام امور جیسے قبضہ، منتقلی، اور پلاٹ کے لے آؤٹ پلانز ایک ہی جگہ پر تیزی اور شفافیت سے نمٹائے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق اس ون ونڈو سیل کی نگرانی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کر رہے ہیں، جو ہر وقت معلومات اور معاونت کے لیے دستیاب رہیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سرمایہ کار جب چاہیں دفتر آ سکتے ہیں تاہم ہاؤسنگ اتھارٹی کی ٹیم خاص طور پر دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک مکمل رہنمائی فراہم کرنے کے لیے موجود ہوگی۔

یہ نیلامی مکمل طور پر آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ٹیکس میں رعایت کے اقدامات کے مطابق منعقد کی جا رہی ہے۔

Related Posts