کیا لاہور کینال پروجیکٹ میں شہر کا پہلا تیرتا ہوا ریسٹورنٹ بھی شامل ہوگا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Will Lahore Canal Project include the city’s first floating restaurant?

لاہور میں ہربنس پورہ کے قریب کینال کے ساتھ ایک نئے ترقیاتی منصوبے کے بارے میں قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں کہ لاہور جلد ہی اپنے پہلے فلوٹنگ ریسٹورنٹ کا میزبان بن سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے اس منفرد منصوبے کے لیے ممکنہ طور پر 35 کروڑ روپے مختص کیے ہیں جس میں ایک تیرتا ہوا ڈائننگ بوٹ اور دیگر تفریحی سہولیات شامل ہو سکتی ہیں۔

اگر یہ منصوبہ مکمل ہوا تو اس میں کیفے، بیٹھنے کی جگہیں اور بچوں کے لیے مخصوص کھیل کی جگہیں بھی شامل کی جاسکتی ہیں جو نہر کو سیاحوں کے لیے ایک تفریحی مرکز میں تبدیل کر دے گا۔

کراچی میں سردی ، آج درجہ حرارت کتنا، مزید کتنے دن ٹھنڈ رہے گی؟

اس کے علاوہ قریبی کم استعمال شدہ پکنک سائٹ کو بھی بہتر بنانے کے منصوبوں پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ نہر کے علاقے کی کشش میں اضافہ ہو۔

پی ایچ اے کی انجینئرنگ ٹیم مبینہ طور پر ایک جامع ترقیاتی منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد اس جگہ کو بہتر بنانا اور ایک پرکشش تفریحی مقام بنانا ہے۔اگرچہ تفصیلات ابھی غیر مصدقہ ہیں لیکن مقامی افراد اس ممکنہ اضافے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ۔

لاہور کے شہری نہر کے دلکش مناظر کے درمیان ایک منفرد ڈائننگ تجربے کے لیے پرجوش ہیں۔یہ منصوبہ ابھی قیاس آرائیوں کے مرحلے میں ہے لیکن اگر آگے بڑھتا ہے تو یہ لاہور کی تفریحی اور ڈائننگ سہولیات میں ایک اہم اضافہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Related Posts