اسلام آباد: وفاقی وزیر شیخ رشیداحمد نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے فاصلے بڑھ رہے ہیں اور کشیدگی کی طرف جارہے ہیں۔
ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان واپس آئیں گے تو اس معاملے پر سوچیں گے۔انہوں نے کہا کہ چوروں اور لٹیروں کی ضمانتیں ہورہی ہیں، ملک کی خدمت کرنے والے کو سزائے موت دی جارہی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ سب سے حساس ادارہ، جس کے سر پر ملک چل رہا ہے، اس کی تضحیک کریں تو وہاں ری ایکشن تو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے سارے جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیدوار ہیں۔
مزید پڑھیں:عدالت نے آئین شکنی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنا دی