دوسرا سیمی فائنل: جنوبی افریقا کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 213 رنز کا ہدف

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسرا سیمی فائنل: جنوبی افریقا کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 213 رنز کا ہدف
دوسرا سیمی فائنل: جنوبی افریقا کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 213 رنز کا ہدف

ڈیوڈ ملر کی شاندار سنچری کی بدولت آئی سی سی ون ڈ ے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 213 رنز کا ہدف دے دیا۔

جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان ٹیمبا بواما نے کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 212 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ڈیوڈ ملر 101 رنز بناکر نمایاں رہے۔

سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کیخلاف جنوبی افریقا کے 4کھلاڑی 24 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئے تھے، تاہم بارش کے باعث میچ کچھ دیر کی روکا گیا لیکن پھر کھیل دوبارہ شروع ہوا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کاک اورکپتان ٹیمبا بواما نے کیا تاہم ٹیمبا بواما مچل اسٹارک کے پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رنز بنائے صفر پر آؤٹ ہوگئے اس کے بعد اوپننگ بیٹر کوئنٹن ڈی کاک 3، ایڈن مارکرم 10 رنز اور پھر راسی وین ڈیرڈوسن 6 رنز پر ہیزل وڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بواما نے کہا کہ میں 100فیصد فٹ نہیں لیکن کھیلنے کے قابل ہوں۔

آئی سی سی کے مطابق اگر جمعرات کو سیمی فائنل رُکا یا نہ ہوسکا تو پھر جمعہ 17 نومبر کو کھیل کا آغاز وہیں سے کیا جائے گا۔

قومی ٹیم کی قیادت باعث فخر ہے، شاہین آفریدی

گزشتہ روز ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

Related Posts