پنجاب میں گندم کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔چیئرمین فلور ایسوسی ایشن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملکی تاریخ میں گندم کی قیمت بلند ترین سطح پر، 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے
ملکی تاریخ میں گندم کی قیمت بلند ترین سطح پر، 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

پنجاب میں گندم کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا ہے، چیئرمین فلور ایسوسی ایشن عاصم رضا نے وارننگ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ پنجاب میں گندم کا بحران سنگین ہوچکا ہے۔ ذخیرہ اندوزوں نے گندم کی قیمت بڑھانے کیلئے گندم کی فروخت کم کردی ہے۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے روئی کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کردیئے

بیان میں چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ آٹے کی یومیہ ضرورت کے اعتبار سے پنجاب میں گندم کی ضروری سپلائی میں 50 فیصد کا شارٹ فال پیدا کیا گیا ہے جس سے گندم کی مصنوعی قلت پیدا ہوئی۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ گندم کی قلت سے فلور ملز کیلئے مارکیٹ میں آٹے کی طلب پوری کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ پنجاب میں 7روز کے اندر گندم کی قیمت میں 500روپے فی من تک اضافہ ہوچکا ہے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے کہا کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1ہفتے کے اندر 200روپے تک بڑھ گئی ہے۔ نگران کابینہ کی سرکاری گندم اجراء پالیسی کی منظوری میں تاخیر سے گندم کا بحران پیدا ہوا۔

عاصم رضا نے کہا کہ پنجاب میں دیسی گندم کی قیمت 4800روپے فی من سے تجاوز کرگئی۔ ذخیرہ اندوزوں نے گندم کی قیمت 5000روپے فی من تک بڑھانے کیلئے سپلائی میں مصنوعی طور پر کمی کردی۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں اضافے اور ٹرانسپورٹ کا کرایہ بڑھنے سے امپورٹ کی ہوئی گندم بھی مہنگی ہوگئی۔ اگر سرکاری گندم کا فوری اجراء نہ ہوا تو اوپن مارکیٹ میں گندم کا بحران سنگین ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری گندم ریلیز پالیسی کی سمری ایوانِ وزیر اعلیٰ میں موجود ہے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی مزید تاخیر کیے بغیر فوری سرکاری گندم کا اجراء شروع کریں۔ 

Related Posts