مسافروں پر تشدد کرنے والے اے ایس ایف اہلکاروں کاکورٹ مارشل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ASF court marshal
مسافروں پر تشدد کرنے والے اے ایس ایف اہلکاروں کاکورٹ مارشل

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں پرتشدد کرنے والے اے ایس ایف اہلکاروں کا کورٹ مارشل کر دیا گیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں پرتشدد کرنے والے اے ایس ایف اہلکاروں کا آرمی ایکٹ کے تحت کورٹ مارشل کر دیا گیا۔ ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفرالحق نے سینیٹ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ جمع کرا دی۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر پیش آئے اس ناخوشگوار واقعے کا وزیراعظم عمران خان نے بھی نوٹس لیا تھا اور کئی افسران کو معطل کرکے واقعے کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی این ایس اصلت اور معاون کا افریقہ میں گھانا کی بندرگاہ تاکورادی کا دورہ

یاد رہے کہ رواں سال 17 اکتوبر کو سعودی دارالحکومت ریاض سے پشاور آنے والی قومی ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ائیر پورٹ پر اتاری گئی تھی۔

موسم کی خرابی کے باعث پرواز کی روانگی میں کئی گھنٹے تاخیر ہوئی تو مسافروں نے احتجاج کیا جسے روکنے کے لیے اے ایس ایف اہلکاروں کو طلب کیا گیا لیکن اے ایس ایف اہلکار معاملے کو حل کرانے کے بجائے مسافروں سے لڑ پڑے اور ان پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کردی تھی۔

ایک اہلکار نے تو آپے سے باہر ہوکر مسافروں پر کرسی دے ماری تاہم خوش قسمتی سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا،واقعے کے بعد اے ایس ایف اور سی اے اے کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جس کے بعد ہنگامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

Related Posts