فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست مسترد، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

faryal talpur
الیکشن کمیشن نے نااہلی کی درخواست پر فریال تالپور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دسمبر تک جواب طلب کر لیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ کمیشن نے 27اکتوبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ کو نااہل قرار دینے سے انکار کردیا۔ 27 اکتوبر کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جو آج پڑھ کر سنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ میں غیر قانونی کانیں کس کی ملکیت ہیں؟ رابعہ اظفر نظامی

پی ٹی آئی کے اراکینِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن اور رابعہ اظفر نظامی نے فریال تالپور کو نااہل کرنے کی غرض سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔ فیصلے میں اہم نکات سے پردہ ہٹایا گیا۔

اراکینِ سندھ اسمبلی رابعہ اظفر نظامی اور ارسلان تاج گھمن کے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ درخواست گزار فریال تالپور کی نااہلی ثابت کرنے کیلئے ٹھوس شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پر فرد جرم عائد کردی۔

احتساب عدالت نے آج سے 2 سال قبل جون 2020 میں منی لانڈرنگ کے کیس میں دونوں ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں کو قبول کرتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کی۔

قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر نے عدالت سے آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست کی تھی ،ان کا کہنا تھا کہ ریفرنس کی کاپیاں پہلے ہی متعلقہ حکام کو پیش کی جاچکی ہیں۔

 

Related Posts