سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ میں کوئی غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دوں گا، ملک ڈیفالٹ کی طرف نہیں جا رہا، معاشی صورتحال کے باعث عوام کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت کم نہ کرکے عوام کو اربوں کا ٹیکہ لگایا گیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ لوگ لوگوں کو ریلیف دیں۔
یہ بھی پڑھیں:
اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ ہوچکا، اسپیکر پنجاب
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کس طرح ڈالر کو 200 سے نیچے لے کر جائیں گے، کوشش کے باوجود ایل سی کھول نہیں رہے ہیں۔
شوکت ترین نے کہا کہ ڈالر کی قدر دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے، ایکسپورٹر حوالے کے ذریعے زیادہ کام کرنا چاہتا ہے، ترسیلات گرنا شروع ہوگئی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فارما، چکن فیڈ اور شپنگ لائنز کو بھی ادائیگی نہیں کی جا رہی۔