راولپنڈی پولیس نے صادق آباد سے اغواء ہونے والی بچی بازیاب کروا لی۔ ننھی فرشتہ کو دو دن قبل صادق آباد کے علاقے شکریال سے خاتون نے اغواء کیا تھا۔
ننھی فرشتہ کو برقع پوش خاتون اغواء کرکے فرار ہو گئی تھی۔ راولپنڈی ڈویژن پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور سائنٹفک ٹیکنالوجی کے ذریعے معصوم بچی کو بازیاب کرلیا۔
سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی کثیر تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ بچی بازیابی کے بعد شہریوں کے سی پی او راولپنڈی آور پولیس کے حق میں نعرے بازی۔
تفتیشی ٹیم میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی راول، اے ایس پیز اور تین تھانوں کے ایس ایچ اوز شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق پولیس بچی کو اغواء کرنے والی خاتون تک بھی پہنچ گئی ہے۔