اسٹاک مارکیٹ میں 386 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 386 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 386 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران تیزی کا رجحان رہا، 386.78 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس 42،226.05 پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 342 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 203 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 115 کے بھاؤ میں کمی جبکہ 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

تین سرفہرست تجارتی کمپنیاں جن میں جی 3 ٹیکنالوجیز کے 22،370،500 حصص 10.08 روپے فی حصص کے حساب سے تھے، ورلڈکال ٹیلی کام کے 500،176،21 حصص 1.59روپے فی حصص کے حساب سے تھےاور جی 3 ٹیک کلاس بی کے14،800،000 حصص 1.96 روپے فی حصص کے حساب سے تھے۔

نیسلے پاکستان نے سب سے زیادہ 150 روپے فی حصص کی قیمت میں اضافہ دیکھا، جو 6,000 روپے پر بند ہوا جب کہ دوسرے نمبر پر پاک ٹوبیکو تھا جس کی فی حصص قیمت 57.09 روپے اضافے کے ساتھ 818.32 روپے ہوگئی۔

Related Posts