بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ باکس آفس پر شاندار بزنس کررہی ہے۔
1979 کی کلاسک فلم کا ریمیک دی لیجنڈ آف مولا جٹ باکس آفس پر اچھا بزنس کررہی ہے۔
بجٹ
دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا بجٹ 45 سے 55 کروڑ روپے کے درمیان ہے جس کی وجہ سے یہ پاکستان کی اب تک کی سب سے زیادہ مہنگی فلم ہے۔
پہلا دن
ویک اینڈ پر ریلیز نہ ہونے کے باوجود فلم نے ریلیز کے دو دنوں میں ہی تقریباً 10 کروڑ روپے کمالیے۔
مجموعی طور پر کمائی
ملک بھر کے تمام سینما گھروں میں نہ دکھائے جانے کے باوجود اس فلم نے مقامی مارکیٹ میں 113 لاکھ روپے (526,902 امریکی ڈالر) کمائے۔
عالمی کمائی
دنیا بھر میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی نمائش کی گئی ہے اور اب تک یہ فلم عالمی سطح پر 51 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔
واضح رہے کہ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ متحدہ عرب امارات میں باکس آفس پر پہلے نمبر، کینیڈا میں چھٹے نمبر پر، آسٹریلیا میں آٹھویں نمبر پر اور برطانیہ میں نویں نمبر پر ہے۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ
دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو 13 اکتوبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا۔ یہ فلم 1979 کی کلاسک فلم مولاجٹ کا ریمیک ہے، جس میں فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان، گوہر رشید، حمائمہ ملک، فارس شفیع اور علی عظمت سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔