مہوش حیات نے انگریزی میں گاناگاتے ہوئے اپنی ویڈیووائرل کر دی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mehwish Hayat supports public hanging of child rapists
Mehwish Hayat supports public hanging of child rapists

کراچی :پاکستان کی نامور فنکارہ اور رواں سال تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات ایک بہترین اداکارہ ہیں یہ تو سب ہی جانتے ہیں لیکن وہ اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین گلوکارہ بھی ہیں یہ شاید کم لوگ ہی جانتے ہیں۔

مہوش حیات نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔اس ویڈیو میں مہوش حیات ایک اسٹوڈیو میں موجود ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ اس دوران ایک انگریزی گانے پر پرفارم کررہی ہیں۔مہوش حیات نے اس جیمنگ کے دوران انگریزی گانے’’کلنگ می سوفٹلی‘‘ گایا جو کہ 1996 میں سامنے آیا تھا۔

اس گانے کو اصل میں امریکی ہپ ہاپ گروپ فیوجیز نے گایا تھا۔مہوش حیات کے مطابق یہ ان کا پسندیدہ گانا ہے اور وہ بیحد خوش ہیں کہ انہیں اس گانے پر پرفارم کرنے کا موقع ملا، اداکارہ کے اس گانے کو سوشل میڈیا پر بیحد پسند کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں :مہوش حیات اور احسن خان کی ہم ایوارڈز کے دوران ڈانس ریہرسل پر صارفین کی شدید تنقید

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب مہوش حیات نے گلوکاری کے جوہر دکھائے ہوں۔اس سے قبل وہ کوک اسٹوڈیو سیزن 9 میں بھی گلوکار شیراز اوپل کے ساتھ پرفارم کرچکی ہیں۔کیریئر کے حوالے سے بات کی جائے تو مہوش حیات اس وقت بینظیر بھٹو کی زندگی پر مبنی فلم کی تیاری میں مصروف ہیں۔رپورٹس کے مطابق وہ اس فلم میں مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

مہوش حیات کی آخری فلم ‘چھلاوا’ رواں سال ریلیز ہوئی تھی، جسے شائقین اور تجزیہ کاروں کا ملا جھلا ردعمل موصول ہوا۔واضح رہے کہ اداکارہ نے رواں برس ہونے والے ہم ایوارڈز میں بھی احسن خان کے ساتھ پرفارم کیا تھا۔

اس پرفارمنس کی تیاری کی ویڈیو بھی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی، جس میں لباس کے باعث اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Posts