مہوش حیات اور احسن خان کی ہم ایوارڈز کے دوران ڈانس ریہرسل پر صارفین کی شدید تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہوش حیات اور احسن خان کی ہم ایوارڈز کے دوران ڈانس ریہرسل پر صارفین کی شدید تنقید
مہوش حیات اور احسن خان کی ہم ایوارڈز کے دوران ڈانس ریہرسل پر صارفین کی شدید تنقید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فلم ایکٹریس مہوش حیات اور اداکار احسن خان نے ڈانس ریہرسل کی ایک ویڈیو ریلیز کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے تاہم صارفین نے اسے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے دونوں فنکاروں پر تنقید شروع کردی ہے۔

پاکستانی فلمی ستاروں کو ایوارڈز دینے کی ہم ایوارڈز تقریب کے دوران وائرل ہونے والی ڈانس ریہرسل ویڈیو اداکارہ  مہوش حیات نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کی تاہم سوشل میڈیا صارفین نے دونوں فنکاروں کے لباس، انداز اور رقص تینوں پر شدید تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملیحہ لودھی ایک بہترین سفارتکار اور پاکستان کا حقیقی سرمایہ تھیں۔ مہوش حیات

مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ میں احسن خان کے ساتھ 5 سال بعد ایوارڈ شو میں پرفارمنس دوں گی، امید ہے آپ پسند کریں گے تاہم مختصر لباس میں رقص کرنے والی مہوش حیات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کچھ صارفین نے سوال اٹھایا کہ انہیں تمغۂ امتیاز کس وجہ سے دیا گیا؟

روما دلشیر نامی ایک خاتون نے ان کے رقص کو بے ہودہ ترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے زیادہ بے ہودہ اور کچھ نہیں ہوسکتا۔ آپ نے بالی ووڈ اداکاروں کی نقل کی ہے اور اپنا کوئی رنگ نہ دکھا پائے۔ 

مہر ارسلان نامی سوشل میڈیا صارف نے شیم آن یو کہا جبکہ ہانیہ نامی خاتون نے اپنے پیغام میں کہا کہ احسن صاحب تو وہی ہیں نا جو رمضان ٹرانسمیشن ر رہے تھے؟ اب یہاں ڈانس ہو رہا ہے؟؟ اللہ ہدایت دے۔مدثرنعیم نامی صارف نے کہا کہ ہم کشمیر کو آزاد کروانے جا رہے ہیں اور یہ لوگ بھارتی فنکاروں کو نقل کرنے میں لگے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ٹی وی اسٹار اور فلم ایکٹر عمران عباس نے کہا ہے کہ  میرا اب زندگی سے اعتبار اُٹھ چکا ہے اور میں اپنا وقت بے معنی چیزوں میں ضائع نہیں کرنا چاہتا۔ میں چاہتا ہوں کہ خدا مجھے ابدی زندگی عطا کرے۔

ایک آن لائن شو میں اپنے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران عباس نے کہا کہ جب سے میری بڑی بہن کی وفات ہوئی ہے، میں زندگی کی حقیقت کو سمجھنے لگا ہوں اور میرے خیال میں ہم فضول کاموں کی بجائے اپنی زندگی میں دوسروں کے لیے کچھ اچھا کر جائیں تو بڑی بات ہے۔ اب میں اپنی زندگی کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی بھی نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں: زندگی سے اعتبار اُٹھ گیا ہے، وقت بے معنی چیزوں میں ضائع نہیں کرنا چاہتا۔عمران عباس

Related Posts