اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے مصر کے چرچ میں آتشزدگی سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام کی جانب سے ہلاک افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے مصر کے شہر الجیزہ میں واقع ابو سفین چرچ میں آتشزدگی سے ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل کی گہرائی سے افسوس ہوا۔
مصر کے چرچ میں آتشزدگی سے 41 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستانی عوام کی جانب سے مصری صدر عبدالفتح السیسی اور ہلاک افراد کے اہلِ خانہ سے مخلصانہ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
Deeply grieved by the loss of precious lives in a tragic fire incident in Abu Sefein Church in Giza, Egypt. On behalf of the people of Pakistan, I extend my most sincere condolences to @AlSisiOfficial & families of the deceased and pray for the speedy recovery of those injured.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 15, 2022