پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Coast Guards operation

کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ میں سوار ایک خاتون کے ساما ن سے تلاشی کے دوران 24کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش (چرس) برآ مدکر کے خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایک اور کاروائی کے دوران آدم کنڈ کے علاقے سے سمندر کے کنارے جھاڑیوں میں چھپائی گئی48 کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش( چرس) برآ مدکرلی۔

پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقر یبا 78.62ملین روپے کے لگ بھگ ہے ۔ برآمد شدہ منشیات اور خاتون اسمگلرزکو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں :کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، ہیروئن، ہتھیار اور ایرانی ڈیزل برآمد،3 ملزمان گرفتار

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

Related Posts