قوم کو ذہنی اذیت سے دوچار نہ کریں۔فردوس عاشق اعوان کا فضل الرحمان کو مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قوم کو ذہنی اذیت سے دوچار نہ کریں۔فردوس عاشق اعوان کا فضل الرحمان کو مشورہ
قوم کو ذہنی اذیت سے دوچار نہ کریں۔فردوس عاشق اعوان کا فضل الرحمان کو مشورہ

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آزادی مارچ پر مولانا فضل الرحمان کو صائب مشورے سے نوازتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے مسترد تو ہوچکے، اب قوم کو ذہنی اذیت سے دوچار نہ کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ عوام سے مسترد ہونے کا ذاتی انتقام قوم سے نہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ: وزیر اعظم عمران خان نے اسد قیصر کو افہام تفہیم کے لیے اہم ٹاسک دے دیا

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کو چاہئے کہ کارکنان کو یخ بستہ ہواؤں کی نذر کرکے ظلم نہ کریں۔ ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ دیں اور جمہوریت اور آئینی اصولوں پر چلیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان کو بتایا کہ مذاکرات جمہوری عمل کا نام ہے جس کے آپ خود داعی رہے۔ مذاکرات کو بے معنی قرار نہ دیں اور ذہن کی کھڑکیوں کو کھول کر ہوا آنے دیں جبکہ وہم کا علاج کسی کے پاس نہیں۔

دھاندلی کے الزام پر ردِ عمل دیتے ہوئے معاونِ خصوصی اطلاعات نے کہا کہ اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی تو میرا سوال یہ ہے کہ فضل الرحمان نے صدر کے الیکشن میں کیوں حصہ لیا؟آپ کے صاحبزادے ایم این اے کیوں بن گئے؟

انہوں نے آزادی مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت 2018ء میں آئی اور آپ ایک سال بعد دھاندلی کا واویلا کر رہے ہیں۔ یہ دھاندلی کا شور عوام کو گمراہ کرنے کے سوا کچھ نہیں جبکہ اس سے جمہوری عمل بھی کمزور ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت ریاست مدینہ کے نمونے پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے  گزشتہ روز کہا کہ رسول پاکؐ کی ذات مبارک اسلام کے آفاقی پیغام کا عملی نمونہ ہے۔رسول پاکؐ سے والہانہ محبت اور عقیدت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔پاکستان،ترکی اور ملائیشیا مشترکہ ٹی وی چینل قائم کرینگے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی حکومت ریاست مدینہ کے نمونے پر عمل پیرا ہے، فردوس عاشق اعوان

Related Posts