آزادی مارچ روکنے کیلئے مختلف شہروں کی شاہراہیں بند، کنٹینرز لگادئیے گئے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
آزادی مارچ روکنے کیلئے مختلف شہروں کی شاہراہیں بند، کنٹینرز لگادئیے گئے
آزادی مارچ روکنے کیلئے مختلف شہروں کی شاہراہیں بند، کنٹینرز لگادئیے گئے

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں کی شاہراہیں بند کردی گئیں، پی ٹی آئی کا آزادی مارچ روکنے کیلئے کنٹینرز لگا دئیے گئے، سیلنگ اور ڈائیورژن پلان ترتیب دے دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی کا آزادی مارچ روکنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں۔فیض آباد انٹر چینج سمیت اسلام آباد آنے والے راستے بند کردئیے گئے۔ موٹر وے ایم ٹو، تھری اور فور پر بھی کنٹینرز لگ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی مخالف کریک ڈاؤن کیخلاف درخواست کی سماعت

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈائیورژن اور سیلنگ پلان ترتیب دے دیا۔ ریڈ زون، ایوب ایکسپریس، نادرا اور سرینا چوک سے داخلی و خارجی راستے بند کردئیے گئے۔ شہریوں کو داخلے کیلئے مارگلہ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اتاترک ایونیو ناظم الدین ٹی کراس سے جیو چوک تک بند ہے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو داخلے کیلئے سیونتھ ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسی طرح ناظم الدین روڈ زوم پیٹرول پمپ سے اتاترک ایونیو تک بند ہے۔

پولیس نے شہریوں کو مارگلہ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔  پیٹرول پمپ سے اتاترک ایونیو کے علاوہ جناح ایونیو چائنہ چوک سے ایکسپریس چوک تک بند ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

راولپنڈی ریجن کی اہم شاہراہوں کو 23 سے زائد مقامات سے سیل کردیا گیا ہے۔ بس اڈے بھی بند کردئیے گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر وے اور جی ٹی روڈ کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ مختلف شہروں کے زمینی رابطے منقطع ہو گئے۔

اٹک، راولپنڈی، چکوال اور جہلم کا زمینی رابطہ دیگر شہروں سے منقطع ہوگیا۔ لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ سروس بھی بند کردی گئی۔ سگیاں پل، بابو صابو انٹر چینج اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت دیگر راستے بند ہیں۔

ٹرانسپورٹرز نے راستے بند ہونے کے باعث اپنی گاڑیاں بس اڈوں پر کھڑی کردی۔ شہریوں کو لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، جہلم اور چکوال سمیت دیگر شہروں میں زمینی راستوں کے ذریعے
آمدورفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ 

Related Posts