لاہور: پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاندار کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین 4000 رنز بنانے والے پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے۔
پاکستانی کپتان بابراعظم نے آسڑیلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اننگز میں 15 واں رنز مکمل کیا جس کے بعدوہ تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے والے ایشین کرکٹر بن گئے۔
????4⃣0⃣0⃣0⃣ runs for @babarazam258 in ODIs! ???? pic.twitter.com/HHGtnIVaaV
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 29, 2022
بابر اعظم نے 82 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ وہ ون ڈے کرکٹ میں دنیا کے دوسرے تیز ترین 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے پلیئر بھی بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زاہد اور وسیم کا پہلا میچ، پاکستان کی ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت