وزیر اعظم نے عوام سے کچھ زیادہ بڑے وعدے کرلئے تھے،شاہد آفریدی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم نے عوام سے کچھ زیادہ بڑے وعدے کرلئے تھے،شاہد آفریدی
وزیر اعظم نے عوام سے کچھ زیادہ بڑے وعدے کرلئے تھے،شاہد آفریدی

لندن: سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے کچھ زیادہ بڑے وعدے کرلیے تھے۔

شاہد آفریدی نے کشمیر پریمئر لیگ روڈ شو کے موقع پر لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے الیکشن سے قبل عوام سے کچھ زیادہ بڑے وعدے کرلیے تھے، انہیں معقول ہوم ورک اور مخلص ٹیم کے ساتھ آنا چاہیے تھا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ عمران خان کے بڑے وعدے پورے کرنے کے لیے 10 سے 15 برس چاہئیں۔سابق کپتان نے کہا کہ ایسی بات نہیں کہ عمران بھائی کی حکومت نے کچھ نہیں کیا، بس عمران خان کی ٹیم اپنے کاموں کے بارے میں بتا نہیں پارہی۔

شاہد آفریدی نے سیاست میں آنے سے متعلق بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں کہوں گا کہ سیاست میں نہیں آؤنگا تاکہ یوٹرن کا الزام نہ لگے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمئیر لیگ کے میچز کا برطانیہ میں ہونا خوش آئند ہوگا جس کے ذریعے دنیا کو پیغام جائے گاکہ کشمیر کے لوگ پرامن اور محنت کرنے والے ہیں، کے پی ایل میں 2 نئی فرنچائزز کی شمولیت اس کی مقبولیت کی دلیل ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ، کینگروز نے شاہینوں کو اسپن کے جال میں پھنسانے کی تیاری کرلی

شاہد آفریدی نے کہا کہ کے پی ایل کا حکومت کی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے، کے پی ایل کا ٹیلنٹ پی ایس ایل اور پاکستان ٹیم کا حصہ بنے گا۔

Related Posts