عوامی رابطہ مہم، وزیر اعظم منڈی بہاؤ الدین میں جلسے سے خطاب آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوامی رابطہ مہم، وزیر اعظم منڈی بہاؤ الدین میں جلسے سے خطاب آج کریں گے
عوامی رابطہ مہم، وزیر اعظم منڈی بہاؤ الدین میں جلسے سے خطاب آج کریں گے

اسلام آباد: پی ٹی آئی حکومت کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے، وزیر اعظم عمران خان منڈی بہاؤ الدین میں آج جلسۂ عام سے خطاب کریں گے جس کا مقصد عوام کو وفاقی حکومت کی کارکردگی اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے آگاہ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج منڈی بہاؤ الدین میں پی ٹی آئی کارکنان اور عوام کے جمِ غفیر سے خطاب کریں گے جو دن کے وقت 1 بجے ملک بھر کے ٹی وی چینلز سے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

محسن بیگ کیس، جج نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے، وزیراعظم کو بریفنگ

منڈی بہاؤ الدین میں وزیر اعظم کا خطاب پی ٹی آئی کی ملک گیر عوامی رابطہ مہم کا حصہ ہے۔ خطاب کے دوران عمران خان 30 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان بھی کریں گے۔ جلسۂ عام کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے آتی جارہی ہے۔ مہنگائی پر قابو پانا پی ٹی آئی دورِ حکومت کا سب سے بڑا چیلنج رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان مہنگائی سمیت دیگر مسائل پر حکومتی منصوبہ بندی سے آگاہ کرینگے۔ 

گزشتہ روز تک منڈی بہاؤ الدین کے قائدِ اعظم گراؤنڈ میں بینرز لگانے اور رنگ و روغن کا کام مکمل کیا گیا۔ وسطی پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤ الدین میں جلسۂ عام کے موقعے پر عام تعطیل کا اعلان بھی کردیا گیا۔ 

Related Posts