اسلام آباد: آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ پروگرام میں وزیر اعظم اتوار کے روز عوام سے براہِ راست گفتگو کریں گے۔ عوام کو سرکاری پالیسیوں اور پیش رفت سے آگہی دی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت قومی صحت کی وفاقی پارلیمانی سیکریٹری و رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ پروگرام 23 جنوری کو سہ پہر 3 بجے نشر کیا جائے گا۔
حکومت ذاتی نہیں بلکہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہی ہے، وزیر اعظم
آپ کا وزیراعظم آپ کیساتھ پروگرام 23جنوری سہہ پہر تین بجے ہو گا۔
مختلف شعبوں میں حکومت کے ترقیاتی اقدامات سے عوام کو آگاہ کیا جائیگا۔
وزیراعظم @ImranKhanPTI اتوار کو ٹیلی فون پر عوام کی شکایات اور آرا ءسنیں گئے- انشااللہ— Dr. Nausheen Hamid (@DrNausheenPTI) January 21, 2022