پاکستان افغانستان سے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔اسد قیصر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان افغانستان سے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔اسد قیصر
پاکستان افغانستان سے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان سے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے، حکومت مصیبت کے وقت افغان قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ میں نے افغانستان میں کل جماعتی قومی کانفرنس میں شرکت کی جس کا موضوع افغانستان کے مسائل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

افغان ریلیف فنڈاکاؤنٹ کھولناممکن نہیں،اسٹیٹ بینک

ٹوئٹر پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیہ اور معاشی بحران کل جماعتی کانفرنس کے موضوعات میں شامل تھا۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانا چاہتا ہے۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ حکومت افغان طلبہ کیلئے ویزہ پالیسی میں نرمی لانے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے سیاسی قائدین کو مصیبت کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کی مدد کیلئے کردار ادا کرنے کی دعوت دی۔ 

خیال رہے کہ اس سےقبل ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے کہاہے کہ عالمی پابندیوں کے باعث بینکوں میں افغان ریلیف فنڈ اکاؤنٹ کھولنا ممکن نہیں ہے۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افغان ریلیف فنڈ اکاؤنٹ کھولنے کے دو قابل عمل آپشن ہیں۔

حکومت افغان ریلیف فنڈ کیلئے عالمی امدادی اداروں کاپلیٹ فارم استعمال کرلے یا بینکوں کو درمیان سے نکال کرحکومت انفرادی سطح پر ریلیف فنڈ قائم کردے۔

Related Posts