لکی مروت میں ٹرک اور رکشہ میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lakki Marwat
ARY NEWS

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: لکی مروت میں لوڈر رکشہ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔۔

ریسکیو حکام کے مطابق عیدالفطر کے دوسرے روز جمعرات کو المناک حادثہ لکی مروت کے قصبے تاجزئی میں انڈس ہائی وے پر پیش آیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ٹانک اور تاتار خیل سے ہے۔

پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لکی مروت میں ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اس سے قبل فیصل آباد میں ویگن اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے مسافروں میں ایک شہری ، اس کی بیوی اور ان کے دو بچے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق خاتون عیدالفطر پر اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ اپنی والدہ کے گھر جا رہی تھی کہ اس المناک سڑک حادثے کا شکار ہو گئی۔

Related Posts