دنیا کے سب سے بڑا درخت، قریب جانے پر 6 ماہ قید، 5 ہزار ڈالر جرمانہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا کے سب سے بڑا درخت، قریب جانے پر 6 ماہ قید 5 ہزار ڈالر جرمانہ
دنیا کے سب سے بڑا درخت، قریب جانے پر 6 ماہ قید 5 ہزار ڈالر جرمانہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں موجود دنیا کے سب سے بڑے درخت کے قریب جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اگر آپ اسے چھو کر دیکھنا چاہتے ہیں تو ایسا سوچیے گا بھی مت، کیونکہ قریب جانے والے شخص کو 6 ماہ قید اور 5 ہزار ڈالرز جرمانے کی سزا کا سامنا ہوگا۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے درخت ہائپرون تک لوگوں کو جانے سے روک دیا گیا ہے۔

نیشنل پارک کی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے ایک بیان میں بتایا گیا کہ اس درخت کے قریب جانے والے فرد کو 6 ماہ قید اور 5 ہزار ڈالرز جرمانے کی سزا کا سامنا ہوگا۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق یہ درخت نیشنل پارک میں بہت اندر موجود ہے اور کوئی راستہ اس کی جانب نہیں جاتا، لیکن اس کے باوجود بھی وہاں جانے والے افراد کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے جس کے باعث درخت کو سنگین ماحولیاتی اثرات کا سامنا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ہائپرون عام راستے پر موجود نہیں، اس کے ارگرد بہت زیادہ سبزہ ہے، یہی وجہ ہے کہ وہاں تک پہنچنے کے لیے کافی جھاڑیوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

نیشنل پارک کے نیچرل ریسورسز چیف لیونل آرگیلو نے کہا کہ اس علاقے میں موبائل فون اور جی پی ایس سروسز محدود ہیں، تو وہاں کسی کے گم ہونے یا زخمی ہونے پر امداد کرنا بہت مشکل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ درخت کی بنیاد کو پہنچنے والے نقصان سے ہٹ کر بھی لوگوں کی بھیڑ سے دیگر مسائل پیدا ہورہے ہیں، لوگ وہاں کچرا بھی پھینک رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہائپرون کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے بڑے درخت کے طور پر درج ہے جو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ریڈ ووڈ نیشنل پارک میں موجود ہے۔ اس درخت کو 2006 میں ماہرین نے دریافت کیا تھا اور اس کی لمبائی 115.92 میٹر ہے۔

Related Posts