راولپنڈی میں اربوں کی زمین پر قبضے کی کوشش، فائرنگ اور پتھراؤ سے 4 افراد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایڈیشنل آئی جی کے حکم پر سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
ایڈیشنل آئی جی کے حکم پر سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی میں قبضہ مافیا نے اربوں کی زمین پر قبضے کی کوشش میں فائرنگ اور پتھراؤ کیا  جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے سنگجانی میں پیش آیا جہاں سب انسپکٹر لال شاہ قبضہ مافیا کا سرپرست بن گیا جس کی ملی بھگت سے پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران کی ہاؤسنگ سوسائٹی کی اربوں کی ملکی اراضی پر قبضے کی کوشش کی گئی۔

غیر قانونی قبضے کی کوشش کے دوران فائرنگ اور پتھراؤ سے سوسائٹی کے 3 گارڈز اور مشین آپریٹر شدید زخمی ہو گئے جس پر سوسائٹی کے سیکورٹی انچارج اور انتظامیہ نے الگ الگ تھانہ ٹیکسلا اور سی پی او آفس میں کارروائی کیلئے درخواست دے دی۔

سوسائٹی کے سیکورٹی گارڈ محمد عرفان نے تھانہ ٹیکسلا میں دی گئی درخواست میں کہا کہ ہم گزشتہ کئی روز سے دیکھ رہے تھے کہ سوسائٹی کی زمین کے ساتھ موجود مقامی لوگ جو شاہ فیملی کہلاتی ہے، سوسائٹی کی زمین سے لکڑی چوری کر رہے تھے جنہیں ہم نے بار بار منع کیا، لیکن وہ باز نہ آئے۔

سیکورٹی گارڈ محمد عرفان نے کہا کہ 4 جولائی کو ساڑھے بارہ بجے دن کے وقت ہم مشینری لے کر سائٹ پر کام کرنے گئے تو شاہ فیملی نے ہم پر اچانک حملہ کردیا۔ حملہ آوروں میں برکت شاہ، امداد شاہ، مظہر شاہ، فیاض شاہ، نور شاہ، نوید شاہ، ابرار شاہ اور 3 دیگر نامعلوم افراد شامل تھے۔

گارڈ محمد عرفان نے کہا کہ حملہ آوروں نے ہم پر بلا اشتعال فائرنگ اور پتھراؤ شروع کردیا جبکہ ہم نے انہیں آگاہ کیا کہ ہم اپنی زمین پر کام کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے ہم پر مسلسل فائرنگ اور پتھراؤ جاری رکھا جس سے مشین آپریٹر کے سرپر شدید زخم آئے اور میرے سر پر بھی چوٹ لگی۔ میرے ہاتھ اور بازو شدید زخمی ہو گئے۔

محمد عرفان نے کہا میرا کافی خون بہہ گیا جبکہ اس ظلم پر درخواست کرتا ہوں کہ ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ ہمارے موبائل فونز اور پیسے چوری کیے گئے اور ہمیں زخمی کیا گیا  جس پر ملزمان کو اقدامِ قتل اور متعلقہ دفعات کے تحت سخت سے سخت سزا دی جائے۔ 

Related Posts