ترک صوبے وان میں برفانی تودہ گرنے کے باعث 38 افراد جاں بحق، 53 زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترک صوبے وان میں برفانی تودہ گرنے کے باعث 38 افراد جاں بحق، 53 زخمی
ترک صوبے وان میں برفانی تودہ گرنے کے باعث 38 افراد جاں بحق، 53 زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انقرہ: ترکی کے صوبے وان میں برفانی تودہ گرنے کے باعث 38 افراد جاں بحق، 53 زخمی جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہو گئے ہیں، برفانی تودہ گرنے کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔

ترکی کے مشرقی صوبے وان میں تودہ گرنے سے چند افراد وزنی برف تلے دب گئے جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ 5 لاشیں نکالنے کے بعد ایک اور تودہ ریسکیو ٹیموں پر گر گیا۔

ریسکیو  ٹیموں پر گرنے والے تودے نے درجنوں رضاکاروں کو لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد مزید ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر بھیجی گئیں۔ انہوں نے 33 افراد کی لاشیں برآمد کر لیں۔

تودے میں دب کر زخمی ہونے والوں کی تعداد 53 بتائی جاتی ہے جبکہ دبنے والے افراد کی تعداد نامعلوم ہونے کی وجہ سے زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ملکی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی اتھارٹی کے مطابق گزشتہ شب شروع ہونے والا ریسکیو آپریشن آج بھی جاری ہے۔ برفباری کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کا کام مشکل ہوگیا ہے۔

قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے ترک حکام نے فوج کی مدد طلب کر لی ہے۔ اتھارٹی کے مطابق فوج کے درجنوں خصوصی اہلکار ریسکیو کارروائیوں میں رضاکاروں کی مدد کریں گے تاکہ جلد سے جلد دبے ہوئے افراد کی جان بچائی جاسکے۔ 

Related Posts