27 فروری کا دن مسلح افواج کے مؤثر ردِ عمل کی یاد دلاتاہے۔آئی ایس پی آر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

27 فروری کا دن مسلح افواج کے مؤثر ردِ عمل کی یاد دلاتاہے۔آئی ایس پی آر
27 فروری کا دن مسلح افواج کے مؤثر ردِ عمل کی یاد دلاتاہے۔آئی ایس پی آر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: سرپرائز ڈے کے موقعے پر آئی ایس پی آر نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 فروری کا تاریخی دن مسلح افواج کے مؤثر ردِ عمل کی یاد دلاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے 27 فروری کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ جس طریقے سے 27 فروری کو ہم نے دشمن کو جواب دیا، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم دشمنوں کو جواب دینا جانتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے پیغام میں کہا گیا کہ پاکستان کے دشمنوں سے ملک کی حفاظت ہمیشہ کرتے رہیں گے اور ہمیشہ انہیں شکست دیں گے۔ ہمارے مخالفین ہمارے جارحانہ جوابات سے ہر بار حیرت زدہ ہوتے رہیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاک فوج نے 27 فروری کے قومی دن کی مناسبت سے سرپرائز ڈے کا نغمہ جاری کردیا ، گزشتہ برس اسی روز پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ملکی تاریخ کا بہترین کارنامہ سرانجام دیا۔

مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے 27 فروی کے حوالے سے نغمہ جاری کیا  جس کے بول ”چڑھتا سورج ہے اپنا پاکستان“ رکھے گئے ہیں جو ملک کو سورج سے تشبیہ دینے کا استعارہ ہے۔

مزید پڑھیں:  27 فروری کے قومی دن کی مناسبت سے نغمہ جاری کردیا گیا

Related Posts