کورونا کے 26 نئے کیسز رپورٹ، 14مریضوں کی حالت تشویشناک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 26 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 488 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 26 میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.75 فیصد رہی اور مہلک وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم کورونا کے 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بچپن کا موٹاپا آگے چل کر خراب دماغی صحت کا باعث بنتا ہے۔ماہرینِ صحت

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین، لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کا کہنا ہے کہ کووِڈ کی نئی اقسام کے بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ پاکستان میں پچھلے کچھ دنوں میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ویکسین لگائے جانے والے افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ وہ اپنی طاقت برقرار رکھیں گے اور عوام جھوٹی کوویڈ رپورٹس پر کان نہیں دھریں گے۔

Related Posts